ہم مڈل کلاس لوگ زندگی بھر یہ سوچتے رہتے ھے کہ کیسے مڈل کلاس سے نکلیں اور زندگی 2 اور 2، 4 کرنے میں گزار دیتے ہیں۔ ہر مہینے اپنی تئخواہ سے 1000، 2000 بچا کر سمجتے ہیں کے اب تو سب کچھ دنوں میں رئیس بن جائیں گے، مگر یہ بچت بھی کسی کی شادئ کے لفافے میں ، کسی ڈاکٹر کی فیس میں، کسی بچے کے نئے جوتے میں، کبھی پانی کے ٹینکر میں، کبھی انرجی سیورکی فیوز ہونے میں، کبھی رکشے کی سواری میں ،کبھی اسکول کے کسی کلر ڈے میں، کبھی بجلی کے بل میں، کبھی پانی کی موٹر کے خراب ہونے میں ، غرض کسی نہ کسی طرح خرچ ہو جاتی ہے اور زندگی پھر سے مڈل کلاس ہو جاتی ھے۔