اس رمضان بھی ہر رمضان کی طرح ہم قرآن مجید کو 30 دنوں میں مکمل کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ جو کہ قابلِ ستائش ہے۔ مگر کیا ہم اسے سمجھتے بھی ہیں؟ کیونکہ مندرجہ ذیل حدیث کے مطابق جس نے 3 دنوں سے کم میں قرآن مجید کو مکمل کرا اس نے اسے سمجھا نہیں۔ حالانکہ ہم تو 10 گنا زیادہ وقت لیتے ہیں پر پھر بھی نہیں سمجھتے۔ ذرا سوچئے۔
حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص تین دن سے کم مدت میں قرآن ختم کرتا ہے تو وہ قرآن فہمی سے محروم رہتا ہے ۔‘‘
رواہ الترمذی و ابوداؤد و الدارمی ۔